26 اکتوبر، 2022، 11:50 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84923853
T T
0 Persons

لیبلز

روس کی شام پر اسرائیل کے حملوں پر اقوام متحدہ کی بے حسی کی مذمت

تہران، ارنا - روسی حکومت نے شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں پر اقوام متحدہ کی بے حسی کی مذمت کی ہے۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے دیمتری بولیانسکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک نشست میں کہا کہ ماسکو شام کی سرزمین پر اسرائیلی حملوں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش کی بے توجہی کو ناقابل قبول سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی استحکام کو خلل ڈالنے والے عوامل میں سے ایک اسرائیل کے حملے ہیں۔ تل ابیب "شام اور پڑوسی عرب ممالک کی فضائی حدود کی منصوبہ بند خلاف ورزی" ککے ساتھ شہری اہداف پر حملہ کرتا ہے۔

روسی نمائندے نے بتایا کہ اسرائیل نے بارہا شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے ساتھ اس ملک پر جارحانہ میزائل اور فضائی حملے کیے ہیں اور بنیادی ڈھانچے اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شامی حکومت نے اپنے خطوط میں سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ  سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکے اور اس حکومت کو بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے سامنے جوابدہ ٹھہرائے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .